ابنا: جنرل ہسپتال لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شہید ڈاکٹر علی حیدر کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔ بعد ازاں ریلی نکالی گئی، جس میں اسٹاف ٹیچرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر جلد قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف جنرل ہسپتال کے پرنسپل انجم حبیب وہرہ کا کہنا تھا کہ حکومت شہید ڈاکٹر علی حیدر کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرے اور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔ریلاس موقعے پر ہسپتال انتظامیہ نے امراض چشم وارڈ کو پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر کے نام منسوب کرنے اور پوسٹ گریجویٹ انسٹیویٹ جنرل ہسپتال کے پوزیشن ہولڈر کو سالانہ ڈاکٹر علی حیدر گولڈ میڈل دینے کا بھی اعلان کیا۔
21 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393330
جنرل ہسپتال لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے امراض چشم وارڈ کو شہید کے نام سے منسوب کر دیا۔